شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل ، بی ابے/بی ایس سی امتحانات، طالبات نے میدان مار لیا
واڑی( نمائندہ پاکستان) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے بی اے/بی ایس سی کے سالانہ امتحان برائے2016کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد علی خان کے افس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ گرلزڈگری کالج چترال کی طالبہ فرینہ فرمان نے رول 08959کے تحت 550میں سے 443نمبر لیکر یونیورسٹی بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اِسی کالج کی طالبات فرحانہ بی بی اور سونیا جمیل نے بالترتیب رول نمبر08916اور 8937کے تحت 440, 440 نمبر لیکرمشترکہ طور پر دوسری جبکہ جناح ڈگری کالج دروش کے طالبہ فہمیدہ ریاض رول نمبر08070نے 436 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔مذکورہ امتحان میں مجموعی طور پر 10978امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے4369امیدوار کامیاب قرار پائے ۔یوں کامیاب کا تناسب40فیصد رہا۔