آئی جی پی کی زیر صدارت پولیس افسروں کا اہم اجلاس

آئی جی پی کی زیر صدارت پولیس افسروں کا اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمز رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کی زیر صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ریجنل پولیس آفسروں کی کانفرنس منقعد ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ھیڈکوارٹرزمیاں محمد آصف ، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشن ڈاکٹر محمد نعیم ، چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور تمام ریجنل پولیس آفسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پولیس آرڈیننس 2016 ؁ پر عمل درآمد اور اس مقصد کے لئے ریجنل پولیس آفسروں کو متعلقہ ڈی پی اُوز ، ایس ڈی پی اُوزاور ایس ایچ اُوز کو بریف کرنے اور ڈی پی اُوز کی جانب سے ضلعی اسمبلی کو امن و آمان کے بارے میں پریزنٹیشن دینے، ضلعی اسمبلی سے ٹریفک پلان کو منظور کرانے اور تنازعات کے حل کے کونسلوں اورپولیس اسسٹنس لائینز کی کارکردگی کو مزید موثر اور عوامی اُمنگوں کے مطابق بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی جی پی نے اجلاس کے شرکا ء کو ہدایت کی کہ وہ ہر مہینے اپنے متعلقہ اضلاع کے افسروں کا اجلاس طلب کرکے اس میں امن و آمان ، جرائم ، عوام کے ساتھ رابطہ اورپولیس کے مختلف شروع کردہ پراجیکٹس یعنی تنازعات کے حل کے کونسلوں اور پولیس اسسٹنس لائینز وں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس کو مزیدموثر اور عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے لئے افسران کو ٹاسک دیکر ان کی کارکردگی کو پرکھیں۔ ریجنل پولیس آفسروں کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ تنازعات کے حل کے کونسلوں کو تحصیل کی سطح پر لیجانے/ متعارف کرانے کا جائزہ لیں اور اسکی بھرپور تشہیر کریں تاکہ عام لوگوں میں اس کے بارے میں آگاہی حاصل ہو کرعوام کے مابین معمولی نوعیت کے تنازعات کو آپس میں مل جُل کر حل کیا جا سکے ۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس آرڈیننس 2016 ؁ کے نفاز سے پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس کے نفاذ کے لئے اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اس مقصد کے لئے پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنے رابطے بڑھاتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کی دادرسی کے لئے شب روز کام کریں۔