تحصیل ناظم ثمر باغ کی ویلج ناظمین اور کونسلرز کو بجٹ کی منظوری کی ہدایت

تحصیل ناظم ثمر باغ کی ویلج ناظمین اور کونسلرز کو بجٹ کی منظوری کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان)تحصیل ناظم ثمر باغ سعید احمد باچہ نے تمام ویلیج کونسل ناظمین و کونسلران کو دو دنوں کے اندر بجٹ کی منظوری اور ہفتہ کے اندر ترقیاتی کاموں پر کام شروع کر دینے کے احکامات جاری کر دیئے جمعہ کے روز کمپلیکس ثمر باغ میں تحصیل بھر کے ناظمین، سیکرٹریز اور محکمہ بلدیات کے افسران کی مشترکہ اجلا س کے دوران خیالات کا ظہار کرتے ہوئے سعید احمد باچہ نے جملہ ناظمین اور کونسلران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے ویلیج کونسل میں باہمی مشاورت سے بجٹ کی منظوری دینے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر اندر ترقیاتی کاموں پر کام شروع کریں ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کے نمائندے شفیع الحق ،تحصیل نائب ناظم بشیر الحق ، میونسپل آفیسر سمیع اللہ ، اکاونٹ آفیسر اعزاز اللہ و دیگر افسران بھی موجود تھے،تحصیل ناظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں مراسلہ ملا ہے کہ تحصیل ثمر باغ کا منظور شدہ ترقیاتی بجٹ 10کروڑ14لاکھ روپے ہنگامی بنیادوں پر خرچ کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش دیرینہ مسائل جلد از جلد حل ہو سکے اور عوام کو سہولت میسر آئے،نائب ناظم بشیر الحق نے اس موقع پر محکمہ جملہ ناظمین کو دفاتر میں حاضریاں یقینی بنانے، محکمہ بلدیات سے ویلیج کونسل سیکرٹریوں کی بند تنخواہوں کی ادایگی یقینی بنانے ،اور تمام ناظمین کے دفاتر میں کلاس فور ملازمین کی تعیناتی یقینی بنانے کے مطالبات کئے ،محکمہ بلدیات کے نمائندہ نے ان سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔