تحصیل کونسل پبی میں مشاورت کے بغیر بجٹ کی منظوری مسترد

تحصیل کونسل پبی میں مشاورت کے بغیر بجٹ کی منظوری مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان ) تحصیل کو نسل پبی کے بجٹ اجلاس میں حکو متی اور اپوزیشن ممبران نے بجٹ کی تیاری میں ممبران سے مشاورت نہ لیکر 31 کروڑ 17لاکھ 96 ہزار5سو 52 روپے کا بجٹ مسترد کر دیا اور دو بارہ فنانس کمیٹی کی مشاور ت سے بجٹ تیار کر کے 8 ستمبر کو پیش کر نے کا حکم دیا تفصیلات کے مطا بق تحصیل کو نسل پبی کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنو نیئر سا جد لا لا شروع ہوا تو پہلے حکو متی ممبران کو نسل سے غا ئب تھے حکو متی ممبر سید حیدر علی شاہ نے کہا کہ قا ئد ایوان کو نسل کو وقت نہیں دیتا اکثر غائب ہو تا ہے جس کی و جہ سے عوام کے مسا ئل حل نہی ہو رہے ہیں لہذا مطا لبہ کر تا ہوں کہ قا ئد ایوان کو تبدیل کیا جا ئے اپو زیشن کے حا جی افتحار اور حا جی فاروق نے بجٹ میں غلطیوں کی نشا ند ہی کی جسکو تمام ممبران نے سرا ہااور حکومتی ممبران ارباب نور حسین میاں ابرا ہیم شاہ نور حمن نے کہا کہ اس بجٹ کو بنا نے میں فنانس کمیٹی کو نظر انداز کیا گیا اس لئے یہ کو نسل اس بجٹ کو مسترد کر تی ہے جس کی حکو متی اور اپو زیشن کے تمام ممبران نے حما یت کی اور بجٹ کو مسترد کر دیا کنو نیئر نے دو بارہ بجٹ تیار کر نے کی ہد ایت کی اور اس میں فنا نس کمیٹی کو شا مل کر نے کی ہدا یت کی حکو متی ممبر کمال نے کہا کہ ہمیں تین دن مسلسل غیر قا نونی بجٹ پر بحث کر نے میں ضا ئع کی کو ئی بھی سنجید گی سے کو نسل پر تو جہ نہیں دیتا یہ ایک مذاق بن گیا ہے کنو ینئر نے8 ستمبر کو دوبارہ بجٹ اجلاس طلب کیا