پشاور،مردان میں یکے بعد دیگر دھماکوں سے سکیورٹی انتظامات بیکار ثابت ہوئے، لیاقت شباب
نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما لیاقت شباب نے مردان اور پشاور بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دو اہم شہروں میں ایک ہی روز یکے بعد دیگر بم حملوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کے دعوؤں کی کھلی کھل گئی ہے پیپلزپارٹی مردان اور پشاور حملوں میں شہید اور زخمیوں کے کے لواحقین اور ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں دہشتگردانہ کاروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مردان اور پشاور میں دہشتگردوں کے حملوں سے ثابت ہوگیا ہے خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صوبہ بھر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ہے لیکن پھر بھی افرین خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اداروں پر جنہوں نے بھروقت جوابی کاروائی کی اور دہشتگردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا سیکورٹی فورسز اور پولیس بھرپور جوابی کاروائی سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا جس پر تمام سیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہے۔