مہمند ایجنسی، دو چچازاد بھائی دیرینہ دشمنی کے بھینٹ چڑھ گئے، چچا اور چچی زخمی
مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل حلیمزئی بابی خیل میں خاندانی رنجش پر نوجوان کی فائرنگ سے2 چچاذاد بھائی جاں بحق، چچا اور چچی شدید زخمی۔ لیویز فورس کی بروقت کاروائی سے ملزم دوسرے چچا سمیت گرفتار۔ مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز صبح تحصیل حلیمزئی کے علاقہ بابی خیل میں خاندانی رنجش پر یوسف ولد دلاور نے 2 چچا ذاد سگے بھائیوں رحمان اور روح اللہ ولد احسان کو قتل کر دیا جبکہ چچا احسان اور اس کی بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمی میاں بیوی کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور لیویز فورس نے موقعہ پر پہنچ کر گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ اور دلاور کے مکان سے ان کے ملزم بیٹے یوسف اور ایک چچا نور بادشاہ کو گرفتار کر کے غلنئی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
