لنڈیکوتل میں ڈبل فائل گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاون

لنڈیکوتل میں ڈبل فائل گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں ڈبل فائل گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاون تین گاڑیاں کو پکڑ کر تحصیل دفتر میں بند ،دل فائل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کاروائی جاری رکھے گے ،لائن آفیسر ابراہیم شینواری لنڈیکوتل میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کی ہدایت پر لائن آفیسر ابراہیم شینواری نے ڈبل فائل (چابی چور)گاڑیوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے تین گاڑیوں کو پکڑ کر تحصیل دفتر میں کھڑے کر دیا جبکہ علاقہ صدوخیل میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر آٹھ قمار باز وں کو گر فتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا لائن آفیسر ابراہیم شینواری نے میڈیا کو بتا یا کہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے اورتین گاڑیا ں قبضے میں لے کر تحصیل پہنچا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈبل فائل گاڑیوں کے خلاف کاروائی آفیسر کی ہدایت کے مطابق جاری رکھیں گے اور عوام کی شکایت پر قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے ماریں گے اس سلسلے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائیگی