سینئر ڈسٹرکٹ سرجن نے خاتون کے پیٹ سے 6 کلو رسولی نکال لی

سینئر ڈسٹرکٹ سرجن نے خاتون کے پیٹ سے 6 کلو رسولی نکال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان )سینئر ڈسٹرکٹ سرجن محمد ہمایون نے کیٹگری ڈی ہسپتال ثمر باغ میں ایک مرتبہ پھر تیس سالہ خاتون کی پیٹ سے چھ کلوں وزنی رسولی نکال کر خاتون اور اس کے پیٹ میں موجود تین ماہ کے بچے کی جان بچا لی ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تیس سالہ شادی شدہ خاتون پیٹ میں شدید درد کے باعث ہسپتال ثمر باغ لائی گئی تھی،جسے سرجن ڈاکٹر محمد ہمایون نے الٹراساونڈ تجویز کیا جس سے مریضہ کی بچہ دانی کے نیچے ٹیری ٹوما رسولی کی ایک قسم لیپراٹومی کی تصدیق ہو گئی سرجن نے فوری طور پر مریضہ کا اپریشن کراتے ہوئے چھ کلووزنی رسولی نکال لی ، میڈیاں سے گفتگوکرتے ہوئے سرجن ہمایون خان کا کہنا تھا کہ رسولی چھ کلو وزنی اور ایک سال سے زیادہ عمر کی تھی جس نے مریضہ کی بچہ دانی پر دباؤں ڈالا تھا اور اگر اس کا اپریشن نہیں کرایا جاتا تو اسے اور اس کے پیٹ میں موجود بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا اس کے علاوہ رسولی کی وجہ سے مریضہ خون کی کمی اور معدہ کی بیماری کا شکار بھی ہو گئی تھی اور شدید تکلیف اور درد میں مبتلاء تھی تاہم اپریشن کے بعد سارا خطرہ ٹل گیا اور خاتون کو درد سے آرام بھی مل گیا اور آہستہ آہستہ مریضہ صحتیاب ہو جائے گی یا رہے کہ چند ماہ قبل مذکورہ سرجن نے ایک اور خاتون کے پیٹ سے اسی قسم کی رسولی نکال کر اس کی جان بچانے میں کردار ادا کیا تھا۔