مہمند ایجنسی ،پنڈیالی میں پولیو کی سہ روزہ مہم اختتام پذیر
مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان)لوئر مہمند تحصیل پنڈیالی کے مختلف علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم اختتام پزیر۔ پولیو ٹیموں نے گھرگھر جاکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ فاٹا کے دوسرے علاقوں کی طرح مہمند ایجنسی میں بھی پولیو مہم پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوا۔ تحصیل پنڈیالی کے مختلف علاقوں دویزئی، اتمانزئی ، عیسی خیل ، دانشکول، برہان خیل، اقرب ڈاگ سمیت دیگر علاقوں میں پولیو ٹیموں نے گھرگھر جاکر تقریباً 16 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلا دیئے۔ پولیٹیکل تحصیلدار پنڈیالی امتیاز علی اور حصدار فورس کے میجر علی مراد خان نے پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کے سخت انتظامات فراہم کئے تھے اور تین روزہ مہم کے دوران مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی مسلسل نگرانی کرتے تھے۔
