سعید الفلاح لٹریسی سینٹر کی سالانہ تقریب کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعید الفلاح لٹریسی سینٹر کے سالانہ دن کے حوالے سے گزشتہ دنوں ایک تقریب کا انعقاد رنگون والا ہا ل میں کیا گیا ۔اس سال تقریب میں طالبات کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی اور انہوں نے اپنی بااعتماد پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر کی چیئرپرسن مسز شمیم سعید نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم سے بہتر کوئی تحفہ نہیں دے سکتے ہیں ۔بچوں کو تعلیم کو دے کر ان کے ذہنوں کی آبیاری کرنابہتر نتائج کی ضمانت ہے اور ہم نے اسی کو مدنظر رکھ کر سعید الفلاح ٹرسٹ کی بنیاد رکھی تھی ۔واضح رہے کہ مسز شمیم سعید 85سال کی عمر میں بھی پوری طرح متحرک ہیں اور ایسے بچوں کو جن کے والدین ان کو تعلیم دلانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں ان کو تعلیم فراہم کررہی ہیں ۔
