قا نو ن کی عملدا ر ی کے لئے اس کا احترا م لا زم ہے ، مر تضیٰ وہا ب

قا نو ن کی عملدا ر ی کے لئے اس کا احترا م لا زم ہے ، مر تضیٰ وہا ب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)معا شرو ں میں قا نو ن کی مو ثر عملدا ر ی کے لئے قا نو ن کا احترا م امر لا زم ہے جن معا شرو ں میں قا نو ن کا احترا م نہیں ہو تا وہا ں قا نو ن کی عملدا ر ی بھی مستحکم نہیں ہو تی ۔قوا نین اور ضا بطے ،جزا اور سزا کے عوا مل ، قا نو ن کے احترا م کے تا ثر کو مو ثر بنا تے ہیں اور قا نو ن کی پا سدا ر ی کر نے والے معا شر ے ہی تر قی ا ور خو شحا لی کی شا ہرا ہ پہ سفر کر سکتے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے قا نو ن اور انسدا د بد عنوا نی بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے آج "ویلیو ز اینڈ ایتھکس "کے عنوان سے منعقدہ سیمینا ر سے بحیثیت مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب صدیقی نے کہا کہ بد عنوا نی خوا ہ کسی بھی اندا ز سے کی جا ئے گنا ہ اور اس نا سو ر کی ما نند ہے جو پو ر ے جسم کو تکلیف میں مبتلا رکھتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ فرا ئض سے غفلت ،فرا ئض سے تجا وز ،رشوت ستا نی ،بد دیا نتی یہ سب کر پشن کے اندا ز ہیں انہو ں نے وا ضح کیا کہ انکوا ئریز اینڈ اینٹی کرپشن کسی بھی قسم کی بد عنوانی کے مر تکب افرا د کے خلا ف سخت قا نو نی اقدا ما ت کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے اور جو بھی بد عنوانی کا مر تکب ہو گا اس کے خلاف لا زمی قا نو نی کا روائی ہو گی ۔ہمیں اپنے معا شر ے کو تیز تر تر قی کے را ستے پر گا مزن کر نے کے لئے کا لی بھڑو ں کا خا تمہ کر نا ہو گا ۔ چیئرمین انکو ائریز اینڈ اینٹی کرپشن غلا م قا در تھیبو نے سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اعتما د میں بڑی طا قت ہے پیسے سے عزت ،ما ن اور پیا ر نہیں خریدا جا سکتا ایما ندار ی ہی آپکو معا شر ے میں عزت و احترا م دلا تی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ اچھا افسر وہی ہے جو ایما ندا ر ی کو اپنی عا دت بنا ئے ایما ندار افسرا ن اینٹی کرپشن کا اصل سر ما یہ ہیں ۔اس مو قع پر ڈی جی نیب کر نل (ر ) سراج النعیم نے اینٹی کرپشن کی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ایسے سیمینا ر نیب کے افسرا ن کے لئے بھی کروائے جا ئیں گے ۔سیمینا ر میں ٹرا نسپیرنسی انٹر نیشنل پا کستا ن کے سر برا ہ عا دل گیلا نی ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثما ن غنی ،فیصل بشیر میمن ،خا دم حسین بر ڑو اور اینٹی کرپشن کے افسرا ن نے بڑ ی تعدا د میں شر کت کی ۔سیمینا ر کے بعد میڈیا سے با ت کر تے ہو ئے چیئرمین انکو ائریز اینڈ اینٹی کرپشن غلا م قا در تھیبو نے کہا کہ کرا چی انٹر میڈیٹ بو ر ڈ میں کاروائی سے اہل طلبا ء کو فا ئدہ پہنچے گا آج اینٹی کرپشن کی کا روائی کو ہر جگہ سرا ہا جا تا ہے اس کا یہی سبب ہے کہ اینٹی کرپشن درست سمت پر چل رہی ہے ۔سیمینا ر میں اینٹی کرپشن کے عملدا رو ں کو زندگی میں ویلیو ز اینڈ ایتھکس کی اہمیت کے بارے میں بتا یا گیا ۔