مولا بخش چانڈیو کی طرف سے مردان بم دھماکے کی مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے مردان اور پشاور کی کرسچن کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور ان دھماکوں میں بے گناہ لوگوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے قوم ڈرنے والی نہیں ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں شدت سے جاری رہیں گی ۔ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کا آخر تک پیچھا کیا جائے گا ۔