سید قائم علی شاہ کو کوئی تازہ نوٹس جاری نہیں کیا ،نیب

سید قائم علی شاہ کو کوئی تازہ نوٹس جاری نہیں کیا ،نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ان خبروں کی تردید کی ہے ، جن میں کہا گیا ہے کہ نیب نے میسرز فتح ٹیکسٹائل ، کول فراڈ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کوئی تازہ نوٹس جاری کیا ہے ۔ نیب کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ۔