مشیر اطلاعات کا ملک سعدشہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کا دورہ

مشیر اطلاعات کا ملک سعدشہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے جمعہ کے روزپشاور میں ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے صوبائی حکومت کے ترجمان کو ٹرسٹ کے قیام سے لے کر موجودہ وقت تک کی کارکردگی،کامیابیوں اور ٹرسٹ کے اغراض ومقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔مشیر اطلاعات نے ٹرسٹ کے قیام کو انتہائی منفرد اقدام قرار دیتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹرسٹ کاقیام نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ ملک بھر میں کھیل کے میدان میں قابل قدر اقدامات اٹھانا لائق تعریف و ستائش ہے۔ملک سعد شہید ایک قابل اور نڈر پولیس آفیسر تھے ان کے نام پر اس ٹرسٹ نے باقی شہداء کی قربانیوں کو بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹرسٹ کے تحت صوبہ بھر میں شعبہ کھیل کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سپورٹس ایکیڈیمز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے اس موقع پرٹرسٹ کے عہدیداروں کو صوبائی حکومت کی جانب سے مستقل بنیادوں پر مالی گرانٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے بہت جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کابھی عندیہ دیا۔