محفوظ یار خان نے مقدمات کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

محفوظ یار خان نے مقدمات کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محفوظ یار خان نے جے آئی ٹی کی بنیاد اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔جمعہ کو ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف جے آئی ٹی کی بنیاد پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے جارہے ہیں ۔میرے خلاف جتنے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے عدالت نے درخواست پر فریقین کو 23ستمبر تک کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے ۔