فیصل آباد، محکمہ تعلیم کے افسران کوجاری ریکوری نوٹس پر عملدرآمدموٗخر

فیصل آباد، محکمہ تعلیم کے افسران کوجاری ریکوری نوٹس پر عملدرآمدموٗخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے 14افسران کو جاری کردہ ریکوری نوٹس پر عمل درآمد روک دیا ۔ یہ احکام عدالت عالیہ لاہور کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے سلطان شکندر شاکر وغیرہ کی طرف سے جاری کردہ رٹ درخواست پر جاری کئے۔ درخواست گزاران نے ملک نور محمد اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 25سال قبل انہیں سلیکشن گریڈ دیا گیا تھا مگر بعدازاں اس پر آڈٹ اعتراض لگا دیا گیا ہے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے ریکارڈ کی ویری فکیشن کے بعد اس آڈٹ پیرا کو نمٹانے کی ہدایت کی تھی ریکارڈ کی تصدیق کے بعد بورڈ حکام کی طرف سے ان ملازمین کو 65لاکھ روپے کے ریکوری نوٹس جاری کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام اور بادی النظر اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں. عدالت عالیہ لاہور آئندہ تاریخ پیشی 6اکتوبر مقرر کی ہے۔