بھارت میں ایک سال میں بداخلاقی کے 34600واقعات

بھارت میں ایک سال میں بداخلاقی کے 34600واقعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک سال کے دوران بداخلاقی کے 34ہزار 600واقعات سامنے آگئے ، صرف نئی دہلی میں یومیہ 6 خواتین بداخلاقی کا شکار ہوئیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کے اعداد وشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2015کے دوران ملک بھر میں بداخلاقی کے 34ہزار 600واقعات جبکہ جنسی حملوں کے 1لاکھ 30 ہزار کیس درج کیے گئے جبکہ صرف نئی دہلی میں یومیہ 6خواتین بداخلاقی کا شکار ہوئی ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2014 کے مقابلے میں سن 2015 میں بداخلاقی کا نشانہ بننے والی خواتین کی تعداد میں 950کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی اخبار نے اس رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے، جہاں گزشتہ برس خواتین سے بداخلاقی کے 9100کیس ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں 2 ہزار 200ایسی خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یوں گزشتہ برس نئی دہلی میں اوسطا ہر دن 6 بداخلاقی کو ریپ کیا گیا۔