اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
راولپنڈی(آئی این پی ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف نے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم ظفراقبال کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لاہور ہے جو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز232 سے ابوظہبی کے راستے یونان جا رہا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزم ظفر اقبال کو مشکوک جان کرگرفتار کیا گیا اور جب اس کا ایکسرے کیا گیا تو پیٹ میں ہیروئن کے کیپسول کی موجودگی ظاہر ہوئی جب کہ ملزم کے پیٹ میں موجود ہیروئن کے کیپسول برآمد کرنے کیلئے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔