عمران اور قادری کا مشترکہ ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ساجد میر

عمران اور قادری کا مشترکہ ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے، ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانا عمران اور قادری کا مشترکہ ایجنڈا ہے،تبدیلی ووٹوں سے آتی ہے مارچ یا دھرنوں سے نہیں،پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست پیغام ہے کہ عوام نے انکی منفی سیاست مسترد کردی ہے،سنجیدگی کا تقاضا ہے کہ معاملات پارلیمنٹ میں حل کیے جائیں۔ عدالت اور سڑکوں پر لانے سے اجتناب کیا جائے۔جمعہ کے اجتماع کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے مخالفین کیلئے نہایت تکلیف دہ ہے۔ اسی لئے وہ اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک کے اندر اور باہر اس منصوبے کی مخالفت کرنے میں ہمارا دشمن پڑوسی بھارت اور اندرون ملک اسکے نمک خوار سرفہرست ہیں۔ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان اس منصوبے کے ثمرات سمیٹے۔یہ منصوبہ ملک کے چاروں صوبوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
ساجد میر