پی ٹی آئی میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، چودھری سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال کی ملاقات‘پارٹی کو عمران خان کے مشن کے مطابق فعال بنانے اور پارٹی کارکنوں کو انکا بھر پورحق دینے او ر ساتھ لیکر چلنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ‘آج کے پاکستان مارچ میں کارکنوں اور عوام کو شر کت کی بھر پوردعوت بھی دی گئی ہے ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال نے چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر کینٹ میں ملاقات کی جہاں دونوں قائدین نے پارٹی کو لاہور میں فعال بنانے اور خصوصا پاکستان مارچ کے حوالے سے مشاورت اور حکمت عملی بنائی جبکہ اس موقع پر چوہدری محمدسرور نے ولید اقبال کو اربن لاہو ر کا صدر بننے پر اپنے مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین کی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف میں سب سے زیادہ ضرورت اتحاد اور اتفاق کی ہے کیونکہ تحر یک مضبو ط ہوگی تو کوئی بھی سیاسی جماعت ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی ہمیں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف تحر یک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو قومی امنگوں کے مطابق انکے حقوق کی جنگ لڑ ر ہے ہیں اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں۔