68ویں ایمی ایوارڈز،پریانکا چوپڑا میزبان منتخب
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے والی ہیں،انہیں اڑسٹھ ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کا اعزاز بھی ملنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ی ویژن اکیڈمی نے 68 ویں ایمی ایوارڈز کے میزبانوں کے جن ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔پریانکا چوپڑا نے بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ کی دنیاپر اپنے گانے سے حملہ کیا تھا جو چارٹ بسٹر پر مقبول ہوا تھا۔اداکارہ نے بین الاقومی سطح پر میزبانی کے شعبے میں آسکر ایوارڈز سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انکا کیریئر بلندیوں کی جانب گامزن ہے ۔امریکی ٹیلی ویژن پروگرام ’کوانٹینو‘ میں بھی ناظرین نے اداکارہ کو پسند کیا جبکہ جلد ہی سابق حسینہ عالم ڈیوائن جانسن اور زیک ایفرون کے ساتھ فلم بے واچ میں بھی جلو ہ گر ہونے والی ہیں۔اڑسٹھ ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب اٹھارہ ستمبر کو ہوگی۔