ہیلری کلنٹن کی ای میلز،تحقیقاتی دستاویزات جاری
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایف بی آئی نے صدارتی امیداواروں کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات جاری کردی ہیں۔تحقیقات کے دوران ایف بی آئی حکام نے سابق امریکی وزیر خارجہ سے ساڑھے تین گھنٹے طویل انٹرویو کیا ۔
ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ہیلری کلنٹن موقف اختیار کیا کہ انہوں نے بطور وزیر خارجہ ذاتی ای میل سروس کواپنی سہولت کے لئے استعمال کیا ،اس حوالے سے وہ قانونی پہلوؤں سے آگاہ نہیں تھی نہ ہی کسی نے انہیں آگاہ کیا ۔ایف بی آئی کی جاری کردہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے مطابق انہیں کچھ بھی یاد نہیں کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ کوئی ایسی ای میل وصول کی ہو جو اکن کو اپنے ذاتی سرور پر وصول نہیں کرنی چاہیے تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق اٹھاون صفحات پر مشتمل رپورٹ میں ہلیری کلنٹن کے ماتحت 12 افراد کےانٹرویوز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ 2014 میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے ہلیری کلنٹن کو ای میل تنازعے پر بری قرار دے چکے ہیں۔ کومے نے کہا تھا کہ ای میل سرور کے باعث کوئی بڑا قومی راز فاش نہیں ہوا۔ ہلیری نے جو کچھ کیا وہ انجانے میں کیا۔ہلیری کلنٹن کی مشیر ہما عابدی نے تفتیش کے دوران ایف بی آئی کو بتایاکہ ہلیری کلنٹن چند روز کیلئے نیا فون استعمال کرتی تھیں اور پھر پرانے فون کا استعمال شروع کردیتی تھیں، فون تبدیل کرتے رہنا ان کا معمول تھا۔
