مرادن خودکش حملے کا مقدمہ نامعلو م دہشتگردوں کیخلاف درج کر لیا گیا

مرادن خودکش حملے کا مقدمہ نامعلو م دہشتگردوں کیخلاف درج کر لیا گیا
مرادن خودکش حملے کا مقدمہ نامعلو م دہشتگردوں کیخلاف درج کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان ضلع کچہری خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز مردان کی ضلع کچہری کے گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمے میں نامعلوم دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمے میںقتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ خودکش حملے میں تین پولیس اہلکاروں اور چار وکلاءسمیت 13افراد شہید اور 50سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ خودکش بمبار نے آٹھ کلو بارودی مواد استعمال کیا تھا تاہم خودکش حملہ آور نے پولیس کانسٹیبل کی مزاحمت پر خود کو اڑا لیا تھا ۔