کامیاب دورہ یورپ کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

کامیاب دورہ یورپ کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی وطن واپسی
کامیاب دورہ یورپ کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کامیاب دورہ یورپ کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔قومی جونیئر ہاکی ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ ٹیم نے یورپ میں کھیلے گئے نو میچیز میں کامیابیاں اپنے نام کیں ۔

مزید پڑھیں :قومی ٹی 20 کرکٹ کپ،پشاورریجن اور کراچی وائٹس کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی

دورہ یورپ کے دوران ہالینڈ میں میزبان ملک کی ٹیم ای ایچ وی ہاکی کلب کے علاوہ دو جرمن ہاکی کلب بھی شامل تھے جن کے ساتھ کھیلے گئے 6 میچز میں پاکستان جونیئر ٹیم ناقابل شکست رہی جبکہ اسپین میں کھلیے گئے 3 میچز کی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی ۔ ٹیم میں 5 آفیشلز اور 20 کھلاڑی شامل تھے جونئیر ہاکی ٹیم مینجر کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دسمبر میں انڈیا کے شہرلکھنو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے تیاری کرنا تھا۔

مزید :

کھیل -