ایڈونچر کے شوقین حضرات کیلئے بری خبر،چین میں پہاڑوں پر معلق شیشے کا پل افتتاح کے دو ہفتے بعد ہی بند
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں حکام نے صوبہ ہنان میں شینجیاجی کے مقام پر بنایا گیا شیشے کا پل افتتاح کے تیرہ روز بعد ہی بند کردیا ہے ۔پل کی بندش کے لئے علاقے میں ہنگامی مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کا جواز پیش کیا گیا ہے تاہم پل کو دوبارہ کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔

ہونان صوبے میں شینجیاجی کے مقام پر بنایا گیا یہ پل ’اوتار‘ نامی دو پہاڑی چوٹیوں کو ملاتا ہے جو دو ہفتے پہلے ہی کھولا گیا تھا۔شیناجی پارک میں چار سو تیس میٹر کی بلندی اورتیس سو میٹر گہری کھائی پر بنا یہ پل افتتاح کے بعد دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا،اسے دنیا کا بلند اور طویل ترین شیشے کا پل بھی قرار دیا جاچکا ہے۔بی بی سی کے مطابق افتتاح کے بعد روزانہ آٹھ ہزار آٹھ سو افراد کو پل سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔پل کی بندش کا اعلان چین میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ”ویبو“ پر کیا گیا۔
