آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد اعجاز کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

تحریک انصاف کا احتساب مارچ :لاہور میں میٹرو بس کا روٹ مختصر کر دیا گیا، شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک سروس معطل

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مری،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب : مری 05، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 03، پٹن 02، گلگت بلتستان :گوپس 04، سکردو 03، استور گلگت، بگروٹ01۔کشمیر: راولاکوٹ03، مظفرآباد میں 01 ریکارڈ کی گئی۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

محمد اعجاز نے بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، روہڑی،نوکنڈی، دالبندین 40، تربت،سکھر، دادو 39ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 23، اسلام آباد20، کراچی 27، پشاور 24، کوئٹہ 13،گلگت14، چترال 15اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -