تحریک انصاف کی ریلی،حکمرانوں نے بھی سر جوڑ لیے،وزیراعظم کی زیر صدارت انتہائی اعلیٰ سطح اجلاس

تحریک انصاف کی ریلی،حکمرانوں نے بھی سر جوڑ لیے،وزیراعظم کی زیر صدارت ...
تحریک انصاف کی ریلی،حکمرانوں نے بھی سر جوڑ لیے،وزیراعظم کی زیر صدارت انتہائی اعلیٰ سطح اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی احتساب ریلی کے پیش نظر حکمرانوں نے بھی سر جوڑ لئے،وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس میں مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا گیا،وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک اور احتساب ریلی سے پیدا سیاسی صورتحال پر غور کے لئے حکمرانوں نے بھی سر جوڑ لئے ۔

مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا پاور شو،لاہور سیل، راستے بند، شہری پریشان

وزیراعظم کی زیر صدارت انتہائی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلا س کے شرکا نے تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست پر حکومتی حکمت عملی بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -