شیخ رشید جہاں کھانا دیکھتے ہیں وہیں پہنچ جاتے ہیں ، یہ ملک کسی آوارہ اور کنوارے کا نہیں ہے : حنیف عباسی

شیخ رشید جہاں کھانا دیکھتے ہیں وہیں پہنچ جاتے ہیں ، یہ ملک کسی آوارہ اور ...
شیخ رشید جہاں کھانا دیکھتے ہیں وہیں پہنچ جاتے ہیں ، یہ ملک کسی آوارہ اور کنوارے کا نہیں ہے : حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے وہ جہاں کھانا دیکھتے ہیں وہیں پہنچ جاتے ہیں ۔ انہیں یہ واضح طور پر بتانا چاہوں گا کہ یہ ملک کسی آوارہ اور کنوارے کا نہیں ہے ۔
شیخ رشید کی لال حویلی بند کیے جانے پر اپنے ردعمل میں نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں عوامی تحریک کی ریلی سے ان کا کیا تعلق ہے ؟۔ ان کے پیچھے کوئی نہیں ہے جن کی اسے فکر ہو۔ شیخ رشید کا جہاں دل کرتا ہے وہاں چلا جاتا ہے کیونکہ اسے پتا ہے کہ اس کے گھر میں کوئی بھی نہیں ہے جو اس کا انتظار کر رہا ہو۔

تحریک قصاص ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے حکومت نے لال حویلی کو سیل کردیا
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے انہیں بلدیاتی الیکشن میں عوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا ۔ شیخ رشید کی سیاسی حیثیت صرف میڈیا تک ہے یہ جہاں بھی کھانا دیکھتے ہیں وہیں پہنچ جاتے ہیں لیکن میں انہیں بتانا چاہوں گا کہ یہ ملک کسی آوارہ اور کنوارے کا نہیں ہے۔

مزید :

راولپنڈی -