مسئلہ شام،جلد امریکہ و روس ایک صفحہ پر ہوں گے:پیوٹن
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شامی کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شام کے تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد جلد ہی دونوں ممالک متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
العربیہ نے بلومبرگ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدر کا کہنا ہے کہ ہم لمحہ بہ لمحہ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی امریکہ اور روس مسئلہ شام پر ایک صفحے پر ہوں گے اور مسئلے کے حل کیلئے بین الاقوامی گروپ تشکیل دیں گے۔دوسری جانب جنیوا میں ماسکو اور واشنگٹن کے سفارتی حکام بھی ایک بار پھر جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے متعلقہ فریقین سے مذاکرات کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ان ملاقاتوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر مکمل اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے۔
’اگر شادی کامیاب بنانی ہے تو بیگم کو یہ ایک راز کبھی اپنے شوہر کو نہیں بتانا چاہیے‘ سعودی عرب میں ہونے والی تحقیق میں انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا
ایک سوال کے جواب میں پیوٹن نے کہااگرچہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،تاہم میں یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ ہم آگے کی سمت سفر جاری رکھیں گے۔ توقع ہے کہ جلد ہی ہم متفقہ اور پسندیدہ لائحہ عمل پر متفق ہوجائیں۔ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کے صبر کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام بات چیت کے ذریعے شام کے تنازع کا کوئی درمیانہ حل ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔