احتساب مارچ میں شرکت کیلئے ق لیگ کا ٹرک شاہدرہ پہنچ گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ق کا ٹرک شاہدرہ پہنچ گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق نے بھی پاناما لیکس پر حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی کیساتھ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آج مسلم لیگ ق کا ٹرک احتساب مارچ میں شرکت کیلئے شاہدرہ پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے احتساب مارچ میں شریک نہیں ہونگے تاہم مسلم لیگ ق کے ٹرک میں پارٹی قیادت کے پینا فلیکس موجود ہیں جبکہ ایک دوسرے ٹرک پر بڑے سائز کی سائیکل بھی لائی گئی ہے تاہم اس سائیکل کا ہینڈل اور ایک پیڈل ٹوٹا ہوا ہے جسے مرمت کیے بغیر ہی جماعت کے انتخابی نشان کی نمائندگی کرنے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔