جنرل راحیل فیلڈ مارشل یا چیئرمین جوائنٹ چیفس، فیصلہ چند روز میں ہوگا: خبر رساں ادارے کا دعویٰ

جنرل راحیل فیلڈ مارشل یا چیئرمین جوائنٹ چیفس، فیصلہ چند روز میں ہوگا: خبر ...
جنرل راحیل فیلڈ مارشل یا چیئرمین جوائنٹ چیفس، فیصلہ چند روز میں ہوگا: خبر رساں ادارے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف رواں ماہ امریکہ روانگی سے قبل چیف آف آرمی سٹاف کے مستقبل کا فیصلہ کرکے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کرکے ان کے سامنے دو آپشن رکھ دئیے ہیں اور آرمی چیف کی طرف سے کسی ایک نکتہ پر اتفاق ہوتے ہی وزیراعظم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

تحریک انصاف کا پاور شو،لاہور سیل، راستے بند، شہری پریشان

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ان سے رائے مانگی ہے کہ اگر آپ فیلڈ مارشل بننا چاہیں تو حکومت فیلڈ مارشل بنانے کیلئے تیار ہے اور اگر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بننا پسند کریں تو حکومت انہیں یہ عہدہ بھی دینے کو تیار ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے دونوں رہنماﺅں نے آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی انتہائی راز دارانہ ملاقات میں اختیارات کے توازن پر بھی بات کی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننا پسند کریں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ البتہ اختیارات کے توازن پر کچھ نہیں ہوسکتا تاہم آرمی چیف کی طرف سے حکومت کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف آئندہ چند دنوں میں حتمی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ 13 ستمبر کو امریکہ روانگی سے قبل وہ طے کرجائیں گے کہ جنرل راحیل شریف کس عہدے پر فائز ہوں گے کیونکہ و زیراعظم میاں نواز شریف کم و پیش 20 دن کیلئے غیر ملکی دورے پر ہوں گے اور امریکہ کے سفر پر جاتے ہوئے وہ لندن میں مختصر قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کو یہ عندیہ دیا ہے کہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل یہ طے ہونا ضروری ہے کہ ہماری عسکری کمان کس کے پاس ہے کیونکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو پوری ہونے جارہی ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
وزیراعظم کے آئین میں دئیے اختیارات کے مطابق تین ماہ پہلے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کی جاسکتی ہے اور موجودہ کو توسیع بھی دی جاسکتی ہے اور یہی اختیار وہ کسی بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے سے 15 دن پہلے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بدھ جمعرات تک آرمی چیف کی نامزدگی اور جنرل راحیل شریف کے عہدے سے متعلق وزیراعظم اہم اعلان کردیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -