فوجی آلات برآمد کرنے کی کوشش، پاکستانی کو امریکا میں سزا
واشنگٹن(ویب ڈیسک) پاکستانی فوج کے لیے ملٹری آلات لے جانے والے ایک پاکستانی شہری کو امریکا میں 33 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
امریکا کے محکمہ انصاف کے مطابق سید وقار اشرف پر جائیرو اسکوپس (gyroscopes) کی خریداری اور غیر قانونی طور پر پاکستان لے جانے کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے۔ محکمہ انصاف کے مطابق وقار اشرف ان آلات کو پاکستان اس لیے لے جانا چاہتا تھا تاکہ یہ پاکستانی فوج کے استعمال میں آسکیںتاہم اس دعویٰ کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ آلات واقعی پاکستانی فوج کے لیے لے جائے جارہے تھے۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق وقار اشرف نے یہ آلات ایک شیل کمپنی کے ذریعے خریدے اور شپمنٹ کمپنی کو انھیں بیلجیئم پہنچانے کی ہدایت کی۔وقار اشرف کو 26 اگست 2014 کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن (ایچ ایس آئی) کی درخواست پر بیلجیئم کی فیڈرل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔وقار اشرف پر الزام تھا کہ وہ وہاں جائیرو اسکوپس کے معائنے اورانھیں پاکستان بھجوانے کے لیے گیا تھا۔
