سلمان نے لولیا سے شادی کیلئے 18تاریخ کا انتخاب کیوں کیا؟

سلمان نے لولیا سے شادی کیلئے 18تاریخ کا انتخاب کیوں کیا؟
سلمان نے لولیا سے شادی کیلئے 18تاریخ کا انتخاب کیوں کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی شادی ہمیشہ سے بھارت کا ایک بڑا مسئلہ رہی ہے ،ان کے گھر والوں ،مداحوں سمیت ساتھی اداکاروں کی بھی شدید خواہش ہے کہ وہ جلد سے جلد شادی کرلیں۔تاہم جب سے ان کی زندگی میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی خوبصورت ماڈل اور میزبان لولیا وینتر آئی ہیں ،سلمان کی شادی کا خواب پورا ہو تا ہوا نظر آرہا ہے۔

’جب کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ تھی تب ہی میں نے۔۔۔‘ رنبیر کپور نے انجانے میں شرمناک راز سے پردہ اُٹھادیا

50 سالہ اداکارلولیا کے ساتھ رواں سال18 نومبر میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،لیکن سلمان نے اپنی شادی کیلئے 18 تاریخ کاہی کیوں انتخاب کیا ،اس کے پیچھے بھی ایک دلچسپ وجہ موجود ہے۔نومبر 18 کو سلمان خان کے والدین(سلیم خان اورسشیلا ) اپنی 52 ویں شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں،یہ وجہ ہے کہ سلمان نے اپنی شادی کیلئے بھی اسی دن کا انتخاب کیا ہے۔سلمان کی شادی کی تقریب نہایت سادگی سے ادا کی جائے گی،جس میں 20-15 قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -