اکبر ایس بابر کے حوالے سے سوال پر ترجمان تحریک انصاف سیخ پا، صحافی کو مسلم لیگ ن کا ایجنٹ قرار دیدیا

اکبر ایس بابر کے حوالے سے سوال پر ترجمان تحریک انصاف سیخ پا، صحافی کو مسلم ...
اکبر ایس بابر کے حوالے سے سوال پر ترجمان تحریک انصاف سیخ پا، صحافی کو مسلم لیگ ن کا ایجنٹ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق ایک صحافی کے اکبر ایس بابر کے حوالے سے سوال پر سیخ پا ہو گئے اور اسے مسلم لیگ ن کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا بانی رکن نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے صرف پانچ بانی ارکان تھے، ان میں سے تین پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ دو میں عمران خان اور وہ خود شامل ہیں۔ اس سوال پر وہ سٹپٹا گئے کہ پانچ میں سے تین بانی ارکان کے پارٹی چھوڑ جانے پر آپ کیا کمنٹ کرتے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا وہ تینوں مواحد حسین شاہ، حفیظ خان اور محمود اعوان ہیں جو امریکہ میں بس چکے ہیں جبکہ اکبر ایس بابر پارٹی کے بارنی رکن نہیں ہیں۔

مزید :

لاہور -