شہید کانسٹیبل جنید 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی، عید کے بعد شادی ہونا تھی
مردان (ویب ڈیسک) ضلع کچہری مردان میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل جنیدکاتعلق مردان کے نواحی علاقہ میاں بیڑوطورومردان سے تھا شہیدپانچ بہنوں کااکلوتابھائی تھاوہ ایف اے کرنے کے بعدیکم ستمبر2012 کوپولیس میں بحیثیت کانسٹیبل بھرتی ہوااوردوران سروس پرائیویٹ بی اے کیا اور27 اپریل2015 میں کچہری مردان میں ڈیوٹی پرتعینات ہوا۔ جنیدشہید کی منگنی اپنی چچاکی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی اورعیدالضحیٰ کے پانچویں دن شادی کی تاریخ مقرر تھی۔