جنگی مشقیں: اسرائیلی طیارے کی پاکستان اور یو اے ای کی سرحدوں کے قریب پرواز
دبئی (ویب ڈیسک) اسرائیلی طیارے کی متحدہ عرب امارات اور پاکستانی کی سرحدوں کے قریب پرواز کا انکشاف ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں داخل ہوتے ہوئے دونوں ممالک کی سرحدوں کے قریب پرواز کی۔ اسرائیلی طیارہ امریکہ کی جانب سے منعقد کی گئی فضائی مشقوں میں حصہ لے رہا تھا۔ ان مشقوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے بھی شرکت کی تھی۔ تاہم اس حوالے سے تاحال اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔