کرپشن کیخلاف سونامی رکنے والا نہیں : عمران خان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جتنی چاہے رکاوٹیں کھڑی کر لےکرپشن کیخلاف سونامی رکنے والا نہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے عمران خان سے ملاقات کی جس دوران حکومت کی جانب سے احتساب مارچ کے شرکاءکو روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے کہا کہ حکومت جتنا چاہئے رکاوٹیں ڈالے کرپشن کے خلاف سونامی رکنے والا نہیں ۔