سامعہ قتل کیس: سابق شوہر نے مارنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا: برطانوی میڈیا
جہلم (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے پاکستانی تفتیشی افسر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سامعہ شاہد کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سابق شوہر چودھری شکیل نے پہلے سامیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں دوپٹے کے ساتھ گلا دبا کر قتل کردیا۔ چودھری شکیل نے تفتیش میں جرم قبول کیا ہے جبکہ فرانزک رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ والدہ اور بہن کو پوچھ گچھ کیلئے پاکستان بلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری طرف اس کیس میں ایس ایچ او منگلا ملک عقیل عباس کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سربراہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں ایس ایچ او منگلا کو ملزم قرار دیا گیا۔ رپورٹ ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں مرتب کی گئی۔ ایس ایچ او نے تفتیش کے دوران سامعہ قتل کیس میں ملزمان کی پشت پناہی کی۔ ایس ایچ او کو بھاری نذرانہ لینے اور پشت پناہی ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔