آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کی حکمرانی والا خطہ تسلیم کرتے ہیں: امریکہ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ کشمیر کی سرحدی پوزیشن جوں کی توں رکھنے کا حامی اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کی حکمرانی والا خطہ تسلیم کرتا ہے تاہم یہ پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے کہ وہ خطے کے مستقبل ،مذاکرات کی رفتار اور خصوصیات کا تعین کریں۔
امریکہ میں طلبہ کو پر اسرار مخلوق کی تلاش،تھرل مووی ”بلیر وچ“ کا نیا ٹریلر آگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ میں جموں و کشمیر کے معاملہ میں جوں کی توں پوزیشن برقرار رکھنے اور لائن آف کنٹرول کو قائم رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان اور بھارت پر منحصر ہے کہ وہ خطے کے مستقبل کا فیصلہ باہمی مذاکرات سے کریں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کی حکمرانی والے خطے ہیں۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ 1972ءکی حد متار کہ جموں و کشمیر کے انتظام کو تقسیم کرتی ہے۔