بھارتی فوج موٹاپے کے عارضے میں مبتلا، افسران و اہلکاروں کو وزن کم کرنے کی ہدایت
کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی فوج موٹاپے کے عارضے میں مبتلا ہو گئی، افسران اور اہلکاروں کا وزن اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ وہ فوجی یونیفارم میں انتہائی بدصورت نظر آتے ہیں جس سے فوج کو عوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اعلیٰ حکام نے فوج کے ہائی رینکس افسران کی بڑھتی کمر کا مشاہدہ کیا ہے جس پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔یہ مسئلہ سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے،بھارتی فوجی اپنے موٹاپے کی وجہ سے نہ صرف سماجی سطح پر مذاق کا سبب بن رہے ہیں بلکہ فوجیوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے ان کی زندگی کا دورانیہ بھی کم ہورہا ہے۔بھارتی فوج نے اپنی صفوں میں تمام رینکس کے افسران اور اہلکاروں کو اپنا وزن کم کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اخبار کی رپورٹ کے مطابق تشخیص کا آغاز بھارتی آرمی چیف خود اپنے آپ سے کر رہے ہیں، جو غیر معمولی طور فٹ ہیں اور وہ روزانہ دس کلومیٹر بھاگتے ہیں فوج نے اپنی صفوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لئے واضح کہا ہے کہ زیادہ وزن کے اہلکار یا افسران کی غیر ملکی پوسٹنگ یا کیرئیر کورسز پر پابندی ہوگی ، اے کلاس کے شہروں میں ان کی تعینات نہیں ہوگی اور زیادہ وزن کے فوجیوں کو دوبارہ ملازمات پر نہیں رکھا جائے گا۔ بھارتی فوج میں سالانہ دس فی صد زیادہ وزن کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔فوجی ڈاکٹروں کی طرف سے یہ تشخیص کی گئی کہ فوجیوں کی بھاری تعداد کے وزن میں اضافہ ہوگیا جوکہ موٹاپے کے عارضے کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
آرمی ہیڈ کوارٹر نے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر سختی سے جانچ شروع کر دی ہے اور اس کے متعلق اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ہدایات تما م فوجی کمان کو بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ ایسے تمام فوجی افسران اور اہلکار جن کا وزن زیادہ ہے، انہیںاب سالانہ موٹاپے کے تشخیصی امتحان سے گزرنا ہوگا۔اگران کا وزن زیادہ دکھائی دے تو ان کی تصاویرکا ایک سیٹ ان کی فائل میں منسلک ہوگا۔ اخبار کو بتایا گیا کہ تشخیص کا آغاز بھارتی آرمی چیف خود اپنے آپ سے کر رہے ہیں، جو غیر معمولی طور فٹ ہیں اور وہ روزانہ دس کلومیٹر بھاگتے ہیں۔