گھریلو و مالی پریشانی،رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد کی خود کشی
لاہور(ویب ڈیسک)گھریلو و مالی پریشانی پر رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد نے خود کشی کر لی۔ لٹن روڈ لاہور کے صدیق نے بھائی سمیت متعدد افراد سے قرض لے رکھا تھا مگر وہ خراب مالی حالات کے باعث واپس نہیں کرپارہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے پھندالیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ساہیوال کا رہائشی علی مرتضیٰ قصور رینجرز میں تعینات تھا،اس کا اہل خانہ کے ساتھ تنازع چل رہا تھاجس پر اس نے دوران ڈیوٹی اپنے آپ کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا۔اسلام آباد میں 15سالہ افغان باشندہ محمد ولی کوٹ ہتھیال سکول کے قریب کرائے کا مکان دیکھنے کے بہانے گھر میں گیا اورپسٹل سے خود کشی کر لی۔ صادق آباد کے 28سالہ واحد بخش نے مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر سپرے پی لیا جسے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوپایا۔