”آپکی جان کو خطرہ ہے بہتر ہو گا ریلی نہ نکالیں “،ڈی سی او نے شیخ رشید کو خط لکھ دیا

”آپکی جان کو خطرہ ہے بہتر ہو گا ریلی نہ نکالیں “،ڈی سی او نے شیخ رشید کو خط ...
”آپکی جان کو خطرہ ہے بہتر ہو گا ریلی نہ نکالیں “،ڈی سی او نے شیخ رشید کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ رشید کی جان کو خطرہ ، ڈی سی او نے خط کے ذریعے شیخ رشید کو آگاہ کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ڈی سی او راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید احمد کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں انتباہ کی گئی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہذٰا وہ آج کی ریلی ملتوی کر دیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا ، تفصیلی خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ”آپکی جان کو خطرہ ہے ، بہتر ہو گا کہ ریلی نہ نکالیں “۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلی نکالنے کی صورت میں ذمہ دار شیخ رشید خود ہونگے ۔
یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد آج سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیخلاف راولپنڈی میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے جہاں وہ لیاقت باغ میں عوام سے خطاب بھی کریں گے ۔

مزید :

راولپنڈی -