کرپشن پر وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں احتساب مانگ رہے ہیں : شاہ محمود قریشی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن پر وزیر اعظم کا استعفیٰ نہیں احتساب مانگ رہے ہیں ، لاہور میں قافلے وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار ہیں ، وزیرا عظم کو شاہدرہ میں حکومت کا اصل چہرہ نظر آئے گا ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم شریف برادران سے لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے ، ہم ترقی اور جمہوریت کے خلاف نہیں صرف بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں ۔ قوم غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس چکی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم شریف برادران کی کرپشن کا حساب مانگ رہی ہے ۔ملک میں صاف اور شفاف احتساب کا نظام چاہتے ہیں ۔