کراچی کی سینٹرل جیل میں متحدہ اور پاک سرزمین کے کارکنوں میں تصادم: چار زخمی

کراچی کی سینٹرل جیل میں متحدہ اور پاک سرزمین کے کارکنوں میں تصادم: چار زخمی
کراچی کی سینٹرل جیل میں متحدہ اور پاک سرزمین کے کارکنوں میں تصادم: چار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل جیل میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان یہ تصادم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت اعلیٰ جج صاحبان کے دورے کے کچھ دیر بعد قیدیوں کی رشتے داروں سے ملاقات کے دوران ہوا۔رینجرز نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو قابو کرلیا جب کہ تصادم میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کراچی کے میئر وسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دونوں جماعتوں کے متعدد کارکن قید ہیں۔

مزید :

کراچی -