امریکہ جانے سے پہلے اپنے موبائل سے یہ مواد ڈیلیٹ کر دیں، اہم ہدایات جاری کر دی گئیں
کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ جانے سے قبل اپنے موبائل فونز میں ایسا کوئی مواد نہ رکھیں جو اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کیساتھ جوڑا جا سکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ہدایات جولائی کے مہینے میں 3 کویتی باشندوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد جاری کی گئی ہیں۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
کویت کی ایک خبر ایجنسی نے واشنگٹن میں موجود کویتی ایمبیسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ائیرپورٹس پر حکام کی جانب سے موبائل میں موجود مواد اور دیگر جدید ٹیکنالوجی ڈیوائسز کو چیک کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں واقع کویتی ایمبیسی نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امریکہ جانے سے قبل اپنے موبائل فون سے انتہاءپسندانہ تصاویر، دہشت گرد تنظیموں سے متعلق کوئی مواد یا پرتشدد تصاویر اور ویڈیوز ختم کردیں۔
ایمبیسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کویتی طلبہ اور شہریوں کو امریکی ائیرپورٹس پر حکام کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حتیٰ کہ ان کے ویزے منسوخ کر کے امریکہ داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے“۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ ایک عربی اخبار ”الرائی“ نے جولائی میں خبر شائع کی تھی کہ لاس اینجلس ائیرپورٹ پر کویت کے تین کاروباری افراد سے 21 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی اور واپسی سے قبل ان کے موبائل فونز بھی چیک کئے گئے تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس سال پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔