”جلوسوں نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں“مال روڈ پر تاجروں کا احتجاج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے موقع پر مال روڈ ، شاہ عالم ، انارکلی سمیت کئی مارکیٹوں میں کام بند رہا۔ مال روڈ پر تاجروں نے جلوسوں کے خلاف احتجاج کے طور پر جلوس نکالا۔ اس موقع پر تاجروں نے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مال روڈ پر جلسے اور جلوسوں پر پابندی لگائی جائے ۔ ان جلوسوں نے پہلے ہی ہمارے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔ اب ہم مزید ان جلوسوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں احتساب ریلی نکالی ہے جس کا اختتام مال روڈ کے چیئرنگ کراس پر ہوگا۔