تحریک انصاف نے وعدے کی پاسداری نہیں کی،بچے کی موت کا مقدمہ علیم خان،ولید اقبال کے خلاف درج ہوگا:زعیم قادری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے وعدے کی پاسداری نہیں کی،بچے کے قتل کا مقدمہ علیم خان،ولید اقبال اور پی ٹی آئی کے خلاف درج ہوگا۔
جیو نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عہدیداروں نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر روٹ طے کیا،انہوں نے وعدے کی خلاف ورزی کی ،بچے کے قتل کا مقدمہ علیم خان،ولید اقبال اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت کے خلاف درج کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے لوگوں نے اس وعدے کی پاسداری نہیں کی ،ہم نے صاف کہاتھاکہ ریلی نکالنےسے شہر بند ہوجائےگا،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بے مقصد احتجاج کرکے عوام کو اذیت میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔