اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی گئی، 14 اگست 2017 تک مکمل ہو گا

اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی گئی، 14 اگست 2017 تک مکمل ہو ...
اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی گئی، 14 اگست 2017 تک مکمل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر انتہائی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے جبکہ اس کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی گئی ہے کیونکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سال ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہو سکے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
وفاقی دارالحکومت میں تعمیر کئے جانے والے اس ائیرپورٹ کی تکمیل کیلئے باضابطہ طور پر نئی ڈیڈلائن دیدی گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ اب یہ 14 اگست 2017ءسے فعال ہو گا۔ یہ انکشاف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دینے کے دوران کیا۔ اس سے قبل منصوبے کی تکمیل کیلئے رواں سال دسمبر کی ڈیڈلائن دی گئی تھی تاہم سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس مقررہ مدت تک منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے 82 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور مکمل کوشش کی جا رہی ہے اسے مقرر کردہ لاگت میں ہی مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے میٹنگ کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ یہ منصوبہ 14 اگست 2017ءتک مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -