پاناما لیکس پر لوگوں کو بھیجے گئے خط غیر رسمی ہیں ،ان کو نوٹس یا تحقیقات کا آغاز نہ سمجھا جائے :ذرائع ایف بی آر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آرنے پاناما لیکس پر 350افراد کو خطوط جاری کر دیئے ہیں جس پر ایف بی آئی ذرائع کاکہناہے کہ ان خطوط کو نوٹس یا تحقیقات کا آغاز نہ سمجھا جائے ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ خط کا جواب آنے پر ایف بی آر فیصلہ کر ے گا کہ قانونی کاروائی ہو سکتی ہے یا ہے اور یہ خط رسمی ہے ۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے پاناما پیپرز پر350 لوگوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ان افراد کو جو نوٹس بھیجے گئے ہیں ان میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔ ان کی زیر کفالت کتنے لوگ ہیں اور ان کا ذریعہ معاش کیا ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے افراد حسن نواز شریف، حسین نواز شریف اور مریم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے۔