مسلمانوں کے خلاف مسلسل پراپیگنڈہ بھی کچھ نہ بگاڑ سکا، برطانیہ میں گزشتہ برس پیدا ہونے والے بچوں میں مقبول ترین نام کونسا ہے؟ تازہ فہرست جاری، جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

مسلمانوں کے خلاف مسلسل پراپیگنڈہ بھی کچھ نہ بگاڑ سکا، برطانیہ میں گزشتہ برس ...
مسلمانوں کے خلاف مسلسل پراپیگنڈہ بھی کچھ نہ بگاڑ سکا، برطانیہ میں گزشتہ برس پیدا ہونے والے بچوں میں مقبول ترین نام کونسا ہے؟ تازہ فہرست جاری، جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) انسان اپنی چالیں چلتا ہے لیکن قدرت اپنی تدبیر کرتی ہے، اور سچ ہے کہ قدرت کی تدبیر کے سامنے انسان کی چالوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب پھیلانے کے لئے جھوٹے پراپیگنڈے کی انتہا کردی گئی مگر اس فریب کاری کے باوجود مغربی تہذیب کے گڑھ انگلینڈ اور ویلز میں گزشتہ سال جنم لینے والے بچوں کی سب سے بڑی تعداد کا نام ”محمد“ رکھا گیا۔

آپ کا پرانا فون آپ کی سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہے، سائنسدانوں نے پرانے فونز کا ایسا استعمال ’ایجاد‘ کرلیا کہ آپ کبھی بھی اسے بیچیں گے نہیں بلکہ۔۔۔
برطانوی آفس آف نیشنل سٹیٹکٹس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال انگلینڈ اور ویلز میں 7361 بچوں کا نام محمد رکھا گیا، جبکہ اس کے برعکس انگریزوں کا مقبول ترین نام اولیور 6941بچوں کو دیا گیا۔ لڑکیوں کے لئے مقبول ترین نام امیلیا رہا جو کہ 5158 بچیوں کو دیا گیا۔ لڑکیوں کے ناموں میں امیلیا کے بعد ایلا اور میا بھی خاصے مقبول رہے جبکہ ایک بڑی تعداد کا نام للی اور سوفی بھی رکھا گیا۔ برطانوی شاہی خاندان کے مشہور ترین نام جارج، ہیری اور ولیم بھی کہیں پیچھے رہ گئے۔
دوسری جانب برطانوی آفس آف نیشنل سٹیٹکٹس کا تعصب دیکھئے کہ یہ تسلیم کرنے کے باوجود کہ ”محمد“ مقبول ترین نام ہے، انگریزی نام ”اولیور“ کو پہلے نمبر پر قرار دے دیا، اور اس کی وجہ یہ بیان کی کہ لفظ محمد کو انگریزی میں کئی طرح سے لکھا جاتا ہے اور مختلف سپیلنگ کی وجہ سے ہی ان الفاظ کو مختلف نام تصور کیا گیا ہے۔ اس جانبدارانہ رویے کے باوجود لندن اور ویسٹ مڈلینڈز کے علاقوں میں ”محمد“ ہی مقبول ترین نام قرار پایا۔